Published From Aurangabad & Buldhana

ریاستی کابینہ کی توسیع میں اتول ساوے کووزارت ملنے کاامکان

پرشانت بمب ایک مرتبہ پھرناکام

اورنگ آباد: ( اسٹاف رپورٹر )کل اورنگ آبادورہ کے دوران وزیراعلی دیویندر پھڑنویس نے جلدہی ریاستی کابینہ میں توسیع کااعلان کیاتھا۔جس کے بعداب وزیربننے کے خواہشمند بی جے پی کے ارکان اسمبلی کمربستہ ہوچکے ہیں۔اورنگ آبادضلع سے پہلے ہی پارٹی کی جانب سے ہری بھاؤ باگڑے کو اسمبلی اسپیکرکاعہدہ دیاگیاتھا۔لیکن وزیر عہدہ پر کسی رکن اسمبلی کو منتخب نہیں کیاگیا۔ اب جبکہ پارلیمانی واسمبلی انتخابات قریب ہیں اورشیوسینا کو سبق سکھانے کیلئے پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں امیدوارکی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ اسلئے اورنگ آبادضلع میں شہرکے اتول ساوے‘ گنگاپور خلدآباد سے پرشانت بمب نے پھڑنویس سے قربت بڑھانی شروع کر دی ہے۔

کل جیسے ہی وزیراعلی دیویندرپھڑنویس ائیر پورٹ پہنچے وہاں پرشانت بمب ‘اتول ساوے‘وبی جے پی کے دیگر عہدیداران نے ان کی گاڑی میں بیٹھنے کیلئے کافی مشقت کی لیکن اتول ساوے اور ضلع صدر بسوراج منگروڑے کے علاوہ وزیراعلی کی گاڑی میں کسی کوبیٹھنے کاموقع نہیں ملا۔ پرشانت بمب کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی گاڑی میں صوبیداری گیسٹ ہاؤس پہنچناپڑا۔ جائزہ میٹنگ اورپریس کانفرنس کے بعد ایک مرتبہ پھر وزیراعلی دیویندرپھڑنویس جب ائیرپورٹ لوٹ رہے تھے تب اتول ساوے ‘سنجے کینیکر‘ بھاگوت کراڑ نے گاڑی میں پھڑنویس سے پہلے بیٹھ کراپنی جگہ بنالی تھی۔ جبکہ پرشانت بمب کو کوشش کے باوجود ناکامی کامنہ دیکھناپڑا۔

اس سے اس بات کا اندازہ لگایاجارہاہے کہ بی جے پی کو اورنگ آبادضلع میں کسی ایک کو وزیرکاعہدہ دیناہے۔ چند دنوں سے اتول ساوے کی قربتیں وزیراعلی سے بڑھتی جارہی ہیں۔ایک سال سے اتول ساوے نے وزارت حاصل کرنے کیلئے فیلڈنگ لگائی ہے۔وہ وزیراعلی کے ریاست میں منعقدہ پروگرام میں پابندی سے شرکت کررہے ہیں اور فوٹوسیشن میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اب جبکہ بھاگوت کراڑ اسمبلی رکن نہیں ہیں اورانہیں مراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈ کا صدر منتخب کیاجاچکاہے تو انکے وزیر بننے کا کام ختم ہوچکاہے۔ مئی میں شیوسینا کے چندرکانت کھیرے نے اورنگ آبادفسادکے بعد ہندوؤں کا تحفظ شیوسیناہی کرسکتی ہے جس کے بعدبی جے پی نے اتول ساوے کو مضبوط بنانے کیلئے انہیں فسادزدہ علاقہ کادورہ کرنے کاحکم دیا تھا اورانہوں نے امدادبھی تقسیم کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی کابینہ کی توسیع میں اتول ساوے کو موقع ملنا طے ماناجارہاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!