Published From Aurangabad & Buldhana

رکشہ ڈرائیورسمیت دو نے مسافرکولوٹ لیا

اورنگ آباد: ۱۰فروری(اسٹاف رپورٹر )رکشہ میں سفرکرنے والے ایک نوجوان کورکشہ ڈرائیور اوراسکے دوساتھیوں نے زدوکوب کرکے لوٹ لیا۔یہ واقعہ پنڈلک نگرچوک میں رات ایک بجے پیش آیا۔ جتیندرپانڈورنگ بھولرے ساکن مالکھرے اپارٹمنٹ الکانگری سڈکوبس اسٹینڈ پہنچاتھا۔وہاں سے گھرجانے کیلئے وہ رکشہ میں سوارہوا۔ رکشہ ڈرائیورنے اسے الکانگری چھوڑنے کاکہااس دوران رکشہ میں مزیددوافراد سوارتھے۔ رکشہ جیسے پنڈلک نگرچوک پرپہنچی تورکشہ ڈرائیور دیگردونے اسے گالی گلوج کرکے زدوکوب کیااور اس کی جیب سے سات ہزارنقد اور سولہ ہزارروپئے مالیت کاموبائل چھین لیا۔اس ضمن میں جتندرنے پنڈلک نگر پولس اسٹیشن میں رکشہ ڈرائیوردیگردوکے خلاف معاملہ درج کیاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!