Published From Aurangabad & Buldhana

رپورٹ : 41 ارب روپے میں سہارا کا ہوٹل خریدے گا قطر

قطر ، نیویارک کے سب سے اہم پلازا ہوٹل کو خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کی قیمت 600 ملین ڈالر (یعنی 41 ارب روپے) لگائی گئی ہے۔ یہ ہوٹل پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تھا۔ اس ہوٹل میں 75 فیصد حصہ داری سہارا انڈیا پریوارکی ہے۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر کتارا اور سہارا کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر یہ جانکاری دی ہے ، کیونکہ یہ سودا فی الحال عوامی طور پر نہیں ہوا ہے۔

قطر مغرب کے بڑے ہوٹلوں اور لگزری پراپرٹی کو خرید رہا ہے تاکہ وہ گیس اور تیل ایکسپورٹ سے جمع پیسے کو انویسٹ کر سکے۔وہ پہلے سے ہی لندن میں ‘دی سیوائے ‘اور دی کناٹ ‘جیسے تاریخی ہوٹلوں کا مالک ہے۔ قطر سرمایہ کاری اتھاریٹی نے ووکس ویگن اور گلین کور میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!