Published From Aurangabad & Buldhana

روہت شرما کی ٹیم کے بغیر فیملی کے ساتھ وطن واپس

ممبئی :عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شکست سے مایوس روہت شرما 13 جولائی کو ہندوستان پہنچ گئے۔ روہت شرما نے عالمی کپ 2019 میں پانچ سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 650 سے بھی زائد رن بنائے لیکن سیمی فائنل میں وہ صرف ایک رن بنا سکے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھے گئے جب کہ باقی ہندوستانی ٹیم اب بھی انگلینڈ کے مانچسٹر واقع ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیم کے باقی ارکان 14 جولائی کو ہندوستان واپس آئیں گے۔ کچھ کھلاڑی دہلی، کچھ ممبئی تو کچھ الگ الگ جگہ پہنچیں گے کیونکہ ٹکٹوں کی وجہ سے ٹیم کو آنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!