Published From Aurangabad & Buldhana

روپئے کی گرتی قیمت کی وجہ سے ملک کو 682عرب روپئے کے نقصان کا اندیشہ

ممبئی: ہندوستان کے لئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ایک بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ہندوستان پر معاشی بوجھ روپئے کی قیمت گرنے سے بھی بہت بڑھ رہا ہے۔اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی جانب سے آئے اعدادو شمار کے مطابق امسال ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپیہ کی قیمت میں تقریباً11فیصد گراوٹ ہوئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً اضافی 685بلین روپئے (9.5بلین ڈالر)کے معاشی بوجھ کے بڑھنے کا خوف ستارہا ہے۔کل جمعرات کو ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلہ 72روپئے پر آگیا تھا جو اب تک کی سب بڑی گراوٹ ہے۔

اسٹیٹ بنک کے چیف معاشی ایڈوائیزر سومئیا کانتی گھوش نے کہا کہ اگر ڈالر کے مقابلہ روپئے کا تناسب 73تک چلا جاتا ہے اور تیل کی قیمتوں کا تناسب 76ڈالر فی بیرل پہنچ جاتا ہے تو ہندوستان کا تیل کا بل بڑھ کر 457عرب روپئے ہوجائیگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!