Published From Aurangabad & Buldhana

روس کے شاپنگ مال میں لگی بھیانک آگ،37 کی موت،کئی لاپتہ

روس کے مغربی سبیریا میں واقع سٹی میں ایک شاپنگ مال سینٹر میں بھیانک آگ لگ گئی ۔جس میں کم ازکم 37 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔روسی سماچار ایجنسی تاس نے تحقیق کاروں کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔جس میں درجنوں لوگوں کے لاپتہ ہونے کی بھی بات ہے۔سماچار ایجنسی کے مطابق کیمیروو شہر میں ونتر سینٹر نام کے مال مین لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فائی بریگیڈ کی قریب 100گاڑیاں لگائی گئیں۔
اس مال میں ساؤنا ،ملٹیپلیکس سنیما اور بالنگ ایلی بھی ہے۔جہاں لوگوں کی کافی بھیڑ رہا کرتی ہے۔

تاس کے مطابق روسی ایجنسی جانچ کمیٹی نے کہا ‘کیموروو شاپنگ سینٹر میں لگی آگ میں فی الحال ہم 37 لوگوں کی موت کی تصدیق کر سکتے ہیں’۔وہیں آرآئی اے نووستی ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اس حادثے میں کم از کم 69 لوگوں کی موت کی جانکاری دی تھی۔جس مین 40بچے بھی شامل تھے۔حالانکہ جانچ افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سماچار ایجنسیوں کے مطابق شروعاتی جانچ کے مطابق مال میں واقع ایک سنیما ہال میں بین الاقوامی وقت کے مطابق 11 بجے آگ لگی ہے۔جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے قریب 1000اکوائر میٹر تکپھیل گئی۔اس آگ کی وجہ سے دو سنیما گھر کی چھت گر گئی۔جس کی وجہ سے وہاں کئی لوگ پھنس گئے۔وہیں بچاؤ کارکن نے بتایا کہ قریب 120لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!