Published From Aurangabad & Buldhana

روس کی کمپنی کا اورنگ آباد میں 1000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے تیار

اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی میں روس کے ساتھ چین اور جاپان کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کرنے تیار

اورنگ آباد: روس ، چین اور جاپان کی کمپنیوں نے اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی میں تقریباً 1250کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے یہ معلومات انڈسٹریل سٹی کے افسر نے میڈیا کو دی۔ واضح ہو کہ مرکزی حکومت کے دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور (DMIC) کے تحت اورنگ آباد میں 10000؍ایکر زمین مختص کی گئی ہے۔ روس کی نووولیپٹسک اسٹیل کمپنی(NMLK) جو اسٹیل بنانے کا کام کرتی ہے اورنگ آباد میں اپنی شاخ ڈالنے کے لئے 1000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے تیار ہے، یہ معلومات MIDCکے جنرل منیجر گجانن پاٹل نے دی۔ پاٹل اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمٹیڈ کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ NLMK کے نمائندوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کر اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی AURICمیں 1000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی دکھائی ہے۔ان کا منصوبہ 75ایکر زمین پر اپنا پلانٹ ڈالنے کا ارادہ ہے۔MIDCنے انہیں مکمل مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کی کمپنی بھی 20ایکر زمین پر اپنے پلانٹ کا منصوبہ کررہی ہے۔جہاں پر وہ کانکریٹ تیار کرے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!