Published From Aurangabad & Buldhana

راہل گاندھی کی قیادت میں نئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج ، 2019 کے لائحہ عمل پر ہوگی بات

کانگریس صدر راہل گاندھی کی صدارت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اتوار کو پہلی میٹنگ ہونے والی ہے ۔ میٹنگ میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور سال رواں ہونے والے اسمبلی انتخابات سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت والی سی ڈبلیو سی میں کئی ایسے لیڈروں کو جگہ نہیں دی گئی ہے ، جو سونیا گاندھی کے صدر رہنے کے وقت اس کمیٹی کا حصہ تھے ۔ جناردن دویدی ، دگ وجے سنگھ ، کرن سنگھ ، محسنہ قدوائی ، آسکر فرنانڈیز ، موہن پرکاش اور سی پی جوشی جیسے لیڈروں کا نام اس نئی کمیٹی سے ندارد ہے ۔

سی ڈبلیو سی کے اراکین میں پارٹی صدر راہل گاندھی ، سونیا گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، موتی لال ووہرا ، اشوک گہلوت ، غلام نبی آزاد ، ملکاارجن کھڑگے ، اے کے انٹونی ، احمد پٹیل ، امبیکا سونی اور اومن چانڈی کو جگہ دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے ، جب دو دن پہلے ہی یعنی 20 جولائی کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی ، بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر نشانہ سادھا تھا۔ راہل گاندھی اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم مودی کے خلاف کافی جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے نظر آئے تھے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!