Published From Aurangabad & Buldhana

رام مندر کی تعمیر کا حلف لینے پر ڈی جی ہوم گارڈ سوریہ کمار شکلا نے پیش کی صفائی ، یوگی حکومت نے مانگا جواب

لکھنو : اترپردیش کے ایک سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر سوریہ کمار شکلا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ رام مندر کی تعمیر کا حلف لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ تاہم معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی جی ہوم گارڈ سے جواب طلب کیا ہے ، وہیں سوریہ کمار شکلا نے بھی اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے شرارت کی ہے۔

معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد وزیر اعلی یوگی نے سوریہ کمار کو فون کیا اور ان سے وضاحت طلب کی ہے ۔اس کے بعد ڈی جی ہوم گارڈ سوریہ کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے سے ایسے کسی حلف کی معلومات نہیں تھی ، وہ صرف سیمینار میں شرکت کیلئے گئے تھے ، وہاں انہوں نے کوئی تقریر نہیں کی اور نہ ہی کو ئی قابل اعتراض باتیں کہیں۔

ادھر ڈی جی ہوم گارڈ کا رام مندر بنانے سے متعلق حلف لینا موضوع بحث بن گیا ہے ۔ اس معاملہ میں محکمہ داخلہ نے سوریہ کمار سے جواب مانگا ہے ، کیونکہ بطور ڈی جی ایسے سیاسی اور سماجی تقریبات میں حصہ لینا ، اتنا ہی نہیں ، بلکہ پروگرام میں شریک ہوکر رام مندر بنانے کا حلف لینا سروس رول بک کی خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی ہوم گارڈ نے پیش کی صفائی

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی جی ہوم گارڈ سوریہ کمار شکلا نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ ایک پروگرام میں گیا تھا ، کسی نے شرارت کی ہے ، ویڈیو ایسے چلایا جارہا ہے جیسے زور زبردستی رام مندر تعمیر کی بات کہی جارہی ہے ، امن و امان کے ساتھ رام مندر کے فیصلہ کی بات ہورہی تھی ، پرامن طریقہ سے تنازع کے حل کی بات ہورہی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!