Published From Aurangabad & Buldhana

رام مندرکی بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم مودی نےکہا- صدیوں کا انتظارختم ہوا

ایودھیا : ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے منعقدہ بھومی پوجن کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کی بنیاد رکھی گئی۔ رام مندر بھومی پوجن تقریب کے لئے شبھ مہرت (بہترین وقت) 32 سیکنڈ کا تھا۔ 12 بج کر 44 منٹ 8 سیکنڈ سے لے کر 12 بج کر 44 منٹ 40 سیکنڈ تک رہا۔ ٹھیک وقت پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کے لئے پہلی اینٹ رکھی گئی۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئےکہا کہ صدیوں کا انتظار آج ختم ہو گیا، آج پورا بھارت جذباتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا- ’اس مندر کے ساتھ صرف نئی تاریخ ہی نہیں رقم کی جارہی ہے، بلکہ تاریخ خود کو دوہرا بھی رہا ہے۔ جیسے پتھروں پر شری رام لکھ کر رام سیتو بنایا گیا، ویسے ہی گھر گھر سے، گاوں گاوں سے عقیدتمند عبادت کی گئی چٹانیں، یہاں توانائی کا سروت بن گئی ہیں۔ پورے ملک کے دھاموں اور مندروں سے لائی گئی مٹی اور ندیوں کا انی، وہاں کے لوگوں، وہاں کی ثقافت اور وہاں کے جذبات، آج یہاں کی طاقت بن گئی ہیں۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا- ’جس طرح دلتوں، پسماندہ طبقات، آدیواسیوں اور سماج کے ہر طبقے نے آزادی کی لڑائی میں مہاتما گاندھی کا ساتھ دیا۔ اسی طرح آج پورے ملک کے لوگوں کے تعاون سے رام مندر کی تعمیر کا یہ نیک کام شروع ہوا ہے’۔

وزیر اعظم مودی نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپسی محبت اور بھائی چارہ کے پیغام سے رام مندر کی شلاوں (پتھروں) کو جوڑنا ہے، جب جب رام کو مانا ہے وکاس ہوا ہے، جب بھی ہم بھٹکے ہیں وناش ہوا ہے۔ سبھی کے جذبات کا دھیان رکھنا ہے، سب کے ساتھ سےاور بھروسے سے ہی سب کی ترقی کرنی ہے۔ کورونا کی وجہ سے جو حالات ہیں، رام کے ذریعہ دیا گیا مریادہ کا راستہ ضروری ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!