Published From Aurangabad & Buldhana

راجیہ سبھا الیکشن 2018 لائیو : کرناٹک میں کمارا سوامی نے کانگریس پر کراس ووٹنگ کا لگایا الزام

نئی دہلی : اگلے مہینے 10 ریاستوں میں خالی ہونے جارہی راجیہ سبھا کی 25 سیٹوں پر آج کو ووٹنگ ہورہی ہے ۔ باقی 33 سیٹوں پر ایک ہی امیدوار ہونے کی وجہ سے ان کا 15 مارچ کو ہی بلامقابلہ انتخاب ہوچکا ہے ۔ مجموعی طور پر 16 ریاستوں کی 58 سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اترپردیش کی 10 ، بہار کی 6 ، مہاراشٹر کی 6 ، مغربی بنگال کی 5 ، اوڈیشہ کی تین ، تلنگانہ کی تین ، جھارکھنڈ کی دو ، اتراکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، ہریانہ کی ایک ایک راجیہ سبھا سیٹ کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور آج ہی نتائج کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
اترپردیش کی 10 سیٹوں میں سے آخری سیٹ پر سب کی نظریں مرکوز ہیں ۔ اس سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایا وتی نے بھیم راو امبیڈکر کو امیدوار بنایا ہے ، جس کو ایس پی اور کانگریس حمایت دے رہی ہے ۔ اترپردیش کی 10 سیٹوں میں سے 8 پر بی جے پی اور ایک پر ایس پی کی جیت یقینی ہے جبکہ دسویں سیٹ کیلئے جوڑ توڑ کی جارہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!