Published From Aurangabad & Buldhana

راجناتھ نے ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا

نئی دہلی،11فروری (یو این آئی) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے لگائے گئے ہنر ہاٹ کا آج افتتاح کیا اور ہنرمندی کی ملک اور بیرون ملک میں تشہیر کیلئے پورٹل بنانے کا مشورہ دیا۔ سنگھ نے یہاں کناٹ پلیس کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر وزارت اقلیتی امور کی طرف سے لگائے گئے چھٹے ہنر ہاٹ کا باضابطہ افتتاح کیا جس کی تھیم عزت دارانہ طریقہ سے بااختیار بنانا ہے ۔ سنگھ نے ہنر کی نئی تشریح بتاتے ہوئے کہا کہ ایچ کا مطلب ہے ہاتھوں سے بنا، یو کا مطلب امید سے سجایا، این کا مطلب نفاست سے تراشا، اے سے اچھا منافع اور آر کے مطلب روزگار میں اضافہ۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس موقع پر کہاکہ ملک کے ہر شعبہ میں ہنرمند لوگ موجود ہیں ضرورت صرف ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دست کاری اور دست کاروں کے بنائے گئے سامانوں میں صرف ہاتھ کا ہی نہیں بلکہ دماغ کا بھی کرشمہ ہوتا ہے ۔ سنگھ نے گیارہ سے 18فروری تک چلنے والے اس ہاٹ میں لگے مختلف اسٹالوں پر جاکر ہنرمندی اور خانساموں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ہنر ہاٹ کے انعقاد کیلئے وزارت اقلیتی امور کو مبارکباد بھی دی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!