Published From Aurangabad & Buldhana

راجستھان: سرکاری اسکولوں میں ہر ماہ ہونگے مذہبی رہنماؤں کے لیکچرس

راجستھان:۔ اب سے ہر ماہ کے تیسرے سنیچر کو راجستھان کے سرکاری اسکولوں میں تمام طلباء کو مذہبی رہنماؤں کی تقاریر سننا پڑیگا۔اس کے علاوہ ضلع ایجوکیشن افسروں کو ہر ماہ کے پہلے ،دوسرے، تیسرے اورچوتھے سنیچر کو بھی مختلف پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاست کے تقریباً 86,000سرکاری اسکولوں میں ماہ کے پہلے سنیچر کو مشہور شخصیتوں کی زندگیوں کے بارے میں بتایا جائیگا۔ دوسرے سنیچر کو اخلاقی قدروں پر کہانیاں سنائی جائینگی اور چوتھے و پانچویں سنیچر کو دیش بھکتی کے گانوں پر اخلاقی ڈرامے پیش کیے جائینگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ناتھمل ڈیدل نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل 2016-17میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو شامل کرنے کہا گیا تھا۔مذہبی رہنماء بلانے میں کسی خاص مذہب کے لوگوں کو نہیں بلایا جائیگا بلکہ اس مقام پر موجود عزت دار مذہبی رہنماؤں کو بلایا جائیگا پھر چاہے وہ کسی بھی مذہب کے ہوں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!