Published From Aurangabad & Buldhana

دی اسپورٹس بزنس سمٹ میں نیتا امبانی بھارت کی نمائندگی کریگی

کھیلوں کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اوردنیا بھرمیں مختلف کھیلوں کی مقبولیت کی روشنی میں لندن میں اسپورٹس بزنس سمٹ کا انعقاد کیاجارہاہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھرکے کاروباری کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ کانفرنس میں بنیادی طورپرکھیلوں میں سرمایہ کاری ، کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں میں تکنیکی مہارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے نامور کارپوریٹ کمپنیاں ، کارپوریشنس اورکاروباری افراد شریک ہورہے ہیں۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہے۔اس موقع پروہ ہندوستان میں کھیلوں کے مواقع، ایتھلیٹک مہارت اور کھیلوں کے میدان میں ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔


ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ میں نیتا امبانی کا اہم رول ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے این بی اے کے اشتراک سے جونیئراین بی اے پروگرام کا آغازکیا ہے۔ یہ پوری دنیا کا سب سے بڑا جونیئراین بی اے پروگرام ہے۔ 23 ریاستوں کے 6 شہروں میں 1.8 ملین بچے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ریلائنس فاؤنڈیشن نے انڈیانا پیسرس اور سائیکرامینٹو کنگس کے مابین ایک میچ کی میزبانی کی تھی۔ اس سے پہلے ہندوستان میں اس طرح کا کوئی این بی اے مقابلہ منعقد نہیں ہواتھا

ہمارے ملک کو کثیر کھیلوں والا ملک درجہ دلانے کے لیے، نیتا امبانی نے پچھلے سال متعدد اقدامات کیے تاکہ ہر اسکول میں کھیلوں فروغ دیاجاسکیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس کی جانب سے ملک بھر میں ان میں سے 40 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!