Published From Aurangabad & Buldhana

دیہی پولس چوری پکڑنے میں سب سے تیز

اورنگ آباد :۔ سال 2017؍ میں پوری ریاست مہاراشٹر میں چوری کے کیسس حل کرنے میں اورنگ آباد دیہی پولس سب سے آگے رہی ہے۔
اورنگ آباد دیہی پولس کے پاس سابقہ سال جتنی چوری کی وارداتیں رجسٹر کی گئی تھیں ان میں سے 54.55فی صدکیسس حل کیے ہیں جو کہ پوری ریاست میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد اس فہرست میں اورنگ آباد کے بعد گونڈیا اور جلگاؤں کا نام آتا ہے۔گونڈیا نے 42.47فی صد اور جلگاؤں نے 47.48فی صد کیس حل کیے ہیں۔
اورنگ آبادکے پڑوسی ضلع جالنہ نے 41.19فی صد اور اکولہ نے 39.57فی صد کیس حل کیے ہیں۔مراٹھواڑہ کی حد تک بات کریں تو جالنہ دوسرے نمبر آتا ہے۔اس معاملہ میں اگر ہم ناگپور ریلوے، ممبئی شہر اور پونے شہر کو دیکھیں تو معاملہ سب سے خراب رہا ہے، جس میں ناگپور نے 10.70فیصد، ممبئی شہر نے 13.14فیصد اور پونہ نے 13.43فیصد کیس حل کیے ہیں۔
یہ تفصیلات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (سی آئی ڈی) سنجئے کمار نے ایک پروگرام کے دوران پیش کیے۔
اورنگ آباد دیہی پولس کی ذمہ دار SPڈاکٹر آرتی سنگھ نے اس کامیابی کو مشترکہ کوشش بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ’’ ہماری کوشش تو امسال کم از کم 70فیصد کیس حل کرنا ہے جس کے لیے ہم اور بھی زیادہ کوشش کریں گے۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ بہت مشکل ہے لیکن ہم پوری کوشش کریں گے تاکہ اس کو حاصل کر سکیں‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!