Published From Aurangabad & Buldhana

دیپک راؤ کا بدلہ لینے بشیر کو قتل کیا گیا

وی ایچ پی لیڈر جگدیش شینوا کا متنازعہ بیان

منگلورو: وشوا ہندو پریشد کے ڈسٹرکٹ صدر جگدیش شینوا نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے علی الاعلان بے قصور عبدالبشیرکے قتل کا جواز فراہم کیا ہے۔ ایک کتاب کی رسم اجراء میں تقریر کرتے ہوئے جگدیش شینوا نے پوچھا کہ جب اشرف کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے شرتھ مڈیوال کا قتل کیاجاسکتا ہے تو پھر دیپک راؤ کے قتل کے بدلے میں بشیر کا قتل کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ جگدیش نے کہاکہ ابھی حال ہی میں دیپک راؤ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے بشیر کا قتل کیا گیا۔ میڈیا نے رپورٹنگ کی کہ ایک بے قصور مسلمان کا قتل کیا گیا ہے۔لیکن بشیر کے قتل سے پہلے بے قصور دیپک راؤ کو قتل کیا گیا تھا۔میں وشواہندو پریشد کے ذمہ دار کے طور پر کہتا ہوں کہ ہمیں بشیر کے قتل کے تعلق سے کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اسے دیپک راؤ قتل کاحساب چکانے کیلئے قتل کیا گیا تھا۔اگر اشرف قتل کا حساب چکانے کیلئے شرتھ مڈیوال کو قتل کیا جاسکتا ہے تو پھر دیپک راؤ کا بدلہ لینے کیلئے بشیر کو کیوں قتل نہیں کرنا چاہیے؟ جگدیش نے سینہ ٹھونک کرکہا میرے اس بیان کو اخبارات میں شائع ہونے دو۔ہم پر کیس داخل ہونے دو ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آج معاشرے میں برائیاں پھیل گئی ہیں۔ اس پر لگام لگانے کیلئے کچھ لوگ تیار ہوگئے ہیں۔ ان کو تحفظ فراہم کرنا ہمارے سماج کی ذمہ داری ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!