Published From Aurangabad & Buldhana

دہلی کے ایک گھر میں لٹکی ملیں 11 لاشیں ، منہ اور آنکھوں پر بندھی تھیں پٹیاں

نئی دہلی : دہلی کے براڑی میں واقع ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں سات خواتین اور چار مرد ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جب پہنچی تو انہیں یہ لاشیں مشتبہ حالت میں چھت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ ان کے منہ اور آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ پولیس فی الحال موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہے۔

یہ واقعہ براڑی کے سنت نگر گلی نمبر دو میں پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک کنبہ کی گروسری کی دکان تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مالی پریشانی کی وجہ سے کنبہ نے یہ قدم اٹھایا ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!