Published From Aurangabad & Buldhana

دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 39رن سے شکست دی

حیدرآباد:آئی پی ایل 2019 کے 30 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو اپنے ہی گھرپر دہلی کیپٹلس سے 39 رنوں کی شکست جھیلنی پڑی۔ دہلی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 155 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم محض 116 رنوں پرہی ڈھیرہوگئی۔دہلی کیپٹلس کی گیند بازی کے آگے حیدرآباد کی ایک نہیں چلی۔ ڈیوڈ وارنرنے 51 رن بنائے۔ بیرسٹونے 41 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن دوسرے بلے باز پوری طرح ناکام رہے۔ کیپٹلس کے تیز گیند باز رباڈا نے 4 وکٹ لئے۔ وہیں کیمو پال اورکرس مارس نے 3۔3 وکٹ حاصل کئے۔ حیدرآباد کو شکست دیتے ہی دہلی کیپٹلس کے 10 پوائنٹ ہوگئے اوروہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبرپرپہنچ گئی۔اس سے قبل دہلی کے لئے کپتان شرے یس ایئرنے 45 اورمنرو نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حیدرآباد کی بات کریں تو اس کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد نے 30 رن دے کر3 وکٹ حاصل کئے۔ بھونیشورکمار کو دو وکٹ ملے۔ ابھیشیک شرما اورراشد خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!