Published From Aurangabad & Buldhana

دھونی جب بھی ریٹائرمنٹ لیں انھیں باعزت الودعی کیا جائے:انل کمبلے

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ انل کمبلے نے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قابل احترام وداعی کے مستحق ہیں اور دھونی جب بھی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ لیں تو انہیں باعزت الوداعی دی جانی چاہئے۔

جولائی میں ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد دھونی نے میدان کرکٹ سے دور رہ کر آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کمبلے نے اگلے سال ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں دھونی کے انتخاب پر شک ظاہر کیا۔دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف هي ٹوئنٹی -20 سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ٹوئنٹی -20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔غور طلب ہے کہ دھونی کی قیادت میں ہندستان نے 2007 میں ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

کمبلے نے کہاکہ دھونی جب بھی ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کریں گے انہیں قابل احترام وداعی دی جانی چاہئے۔وہ اس کے حقدار ہیں۔لیکن اب ٹیم انتخاب کو لے کر سلیکٹرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔مذاکرات ہونا بہت اہم ہے۔میرے خیال سے سلیکٹرز کو اس بارے میں فیصلہ لینا چاہئے کہ ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ ٹیم کیسی ہونی چاہئے۔عالمی کپ زیادہ دور نہیں ہے۔

ہندستان کو جنوبی افریقہ کے ساتھ اسی ماہ تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کھیلنی ہے۔قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!