Published From Aurangabad & Buldhana

دولت مشترکہ کھیل :سنجیتا چانو نے ہندوستان کو دوسرا طلائی تمغہ دلایا ، دیپک نے جیتا کانسہ تمغہ

گولڈ کوسٹ: میراباءي چانو کے بعد 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوسرے دن جمعہ کو بھی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹروں کی شاندار مہم جاری رہی اور اس بار 53 کلوگرام زمرے میں کھومو کچام سنجیتا چانو نے گولڈ کوسٹ میں ترنگا لہرا دیا جبکہ دیپک لاتھر نے مردوں کے 69 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ہندوستان کو گولڈ کوسٹ کے پہلے دو دن اب تک چار تمغے ملے ہیں وہ سب کے سب ویٹ لفٹروں نے دلائے ہیں ۔کل میرابائی نے ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ طلائی اور پی گروراجا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔سنجیتا نے خاتون ویٹ لفٹنگ مقابلے کے 53 کلوگرام زمرے میں کل 192 کلوگرام وزن اٹھایا اور ٹاپ پر رہیں۔ منی پور کی کھلاڑی نے اسنیچ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 84 کلوگرام وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک میں انہوں نے 108 کلوگرام وزن اٹھایا۔ دیپک نے کل 295 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔دیپک نے اسنیچ میں 136 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 159 کلوگرام وزن اٹھایا۔پاپوا نیو گنی کی لوا ڈکا توا نے کل 182 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور جیتا جبکہ کینیڈا کی رچیل لیبلینک نے 181 کلوگرام وزن کے ساتھ کانسہ جیتا۔کیرارا سپورٹس اینڈ لیزر سینٹر میں گزشتہ سال دولت مشترکہ ویٹ لفٹر چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ جیت چکی منی پوری کھلاڑی نے اسی جگہ اپنی سابقہ کارکردگی کو دوھرایا۔ 24 سالہ کھلاڑی نے توقعات کے مطابق ہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس سے پہلے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 48 کلو گرام وزن میں طلائی جیتا تھا۔اس دوران خواتین کے 58 کلو گرام میں سرسوتی راوت اسنیچ میں 78 کلوگرام وزن اٹھانے میں اپنے تینوں کوششوں میں ناکام رہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ مقابلے سے باہر ہو گئیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!