Published From Aurangabad & Buldhana

دنگل فلم سے مشہور ہوئے پہلوان مہاویر پھوگاٹ اور انکی بیٹی ببیتا بی جے پی میں ہوئے شامل

چندی گڑھ: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ذریعہ بنائی گئی کی فلم ’دنگل‘ سے مشہور ہوئے پہلوان مہاویر پھوگاٹ اور کشتی میں میڈل حاصل کرنے والی انکی بیٹی ببیتا پھوگاٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کی کھیل کود یونٹ صدر مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے جے جے پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انڈین نیشنل لوک دل (ای این ایل) میں تقسیم کے بعد حسار کے ممبر پارلیمنٹ دشینت چوٹالہ نے پچھلے سال جے جے پی بنائی تھی۔ بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈّا نے مہاویر پھوگاٹ اور ببیتا کو پارٹی میں شامل کیا۔واضح ہوکہ مہاویر پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ ہریانہ اسمبلی انتخابات سے دو ماہ قبل بی جے پی سے جڑے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے وجہ پوچھنے پر مہاویر نے بتایا کہ وہ نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں اور کارگزاریوں سے متاثر ہیں۔

پھوگاٹ نے کشمیر سے دفعہ 370ہٹانے کے فیصلے کو صحیح بتایا۔ درونا چاریا میڈل سے نوازے ہوئے مہاویر پھوگاٹ نے کہا کہ ”مرکزی حکومت کے ذریعہ ملک کے حق میں کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنا اور کئی سارے اقدامات نے مجھے اور مجھ جیسے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ہم پیر کو ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک پروگرام میں بی جے پی میں شامل ہونگے“۔

یو این آئی۔ بھاشا سے ترجمہ شدہ

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!