Published From Aurangabad & Buldhana

دلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ، دیوالی پر طے وقت کے بعد بھی پھوڑے گئے پٹاخے

دہلی کی فضا ایک مرتبہ پھر سے زہریلی ہو گئی ہے۔ دہلی کی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں آ گیا ہے ۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں لوگوں نے رات آٹھ سے دس بجے کے بیچ پٹاخے پھوڑنے کے لئے سپریم کورٹ کے طے کردہ وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ دہلی کے تقریباََ ہر علاقہ میں وزیبلٹی کم ہو گئی ہے۔ چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔

دہلی کے آنند وہار علاقہ میں جمعرات کے روز صبح ایئر کوالٹی انڈیکس 999 درج کیا گیا ہے، جو بے حد خراب کے زمرے میں آتا ہے۔ انڈیا گیٹ کے پاس بھی سنگین حالات تھے۔ یہاں بھی ایئر کوالیٹی انڈیکس 999 تھا۔ دہلی کے چانکیہ پوری علاقہ میں یہ 459 رہا۔ یہ ایئر کوالٹی انڈیکس بےحد ڈرانے والے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!