Published From Aurangabad & Buldhana

دلت لفظ کے بجائے شیڈول کاسٹ استعمال کریں

مرکزی حکومت کی نیوز چینل کو ہدایت، سماجی کارکنان نے اسے شناخت پر حملہ قرار دیا

نئی دہلی: نجی نیوز چینلوں کو ہدایت دیتے ہوئے مرکزی وزارت برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ نے کہا ہے کہ وہ دلت لفظ کے استعمال کے بجائے دستوری لفظ ’شیڈول کاسٹ‘ لفظ کا استعمال کریں۔ مرکزی وزارت نے یہ مشورہ بمبئے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد دیا ہے۔ NDTV کے مطابق نیوز چینلوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک خط ارسال ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بمبئے ہائی کورٹ کی ہدایات کو مانتے ہوئے ہمیں دلت لفظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ حالانکہ یہ مشورہ سماجی کارکنان و سیاسی لیڈران کے درمیان تنازعہ کا موضوع بن چکا ہے۔

واضح ہوکہ لفظ دلت کا مطلب مظلوم و ستایا ہوا ہے جسے 19ویں صدی میں جیوتی راؤ پھلے نے استعمال کیا تھا اور بعد میں یہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ مشہور ہوا۔

حکومت کا یہ مشورہ اب میڈیا، سماجی کارکنان و دیگر کے نزدیک تنقید کا موضوع بن چکا ہے۔ایکونومک ٹائمز کے مطابق نجی ٹیلی ویژن کی نمائندہ تنظیم ’نیوز براڈکاسٹرس اسوسی ایشن (NBA) کے ممبران نے اپنی ایک نشست ستمبر 20کو رکھی ہے جس میں وہ اس مسئلہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔سماجی کارکنان نے اس موقع پر کہا کہ صرف لفظ کو ختم کردینے سے انکی خراب حالت ختم نہیں ہوجائیگی۔ایک NBAممبر نے کہا کہ اس لفظ پر پابندی مشکل ہوگی اس لئے کہ یہ لفظ سب کے لئے قابل قبول ہوچکی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!