Published From Aurangabad & Buldhana

دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ : جیا جیٹلی سمیت تین افراد کو 4-4 برس کی قید

نئی دہلی : دہلی کی راوز ایونیو عدالت نے جمعرات کو سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی اور پارٹی کے سابق ساتھیوں گوپال پچیروال اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی مرگئی کو 20برس پرانے دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ میں چار برس کی قید کی سزا سنائی ہے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آبی) نے قصورواروں کو زیادہ سے زیادہ سات برس جیل کی سزا دینے کی بدھ کو عدالت سے درخواست کی تھی۔ سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج وریندر بھٹ نے سماعت کے بعد آج تک کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم سریندر کمار سریکھا بعد میں گواہ بن گیا تھا۔ عدالت نے سزا کے علاوہ تینوں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور دوپہر تین تک تینوں کو خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ معاملہ جنوری 2001 میں نیوز پورٹل تہلکہ پر نشر ’آپریشن ویسٹ اینڈ’ سے سامنے آیا تھا۔ یہ ایک اسٹنگ آپریشن تھا۔ کیمرے کی نگرانی میں ہوئی سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ قصورواروں کے ساتھ سختی کی جانی چاہئے کیونکہ جرم کی نوعیت بے حد سنگین ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا سنائی جانی چاہئے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!