Published From Aurangabad & Buldhana

دانوے نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا، اپنے داماد کی الیکشن میں کی مدد

شیو سینا ۔ بی جے پی لوک سبھا امیدوارچندر ا کانت کھیرے کا بی جے پی ریاستی صدر پر الزام

اورنگ آباد: ضلع اورنگ آباد میں 23اپریل کو ہوئے لوک سبھا انتخابات کے بعد قیاس آرائیاں اور الزامات کا دور شروع ہوچکا ہے۔ پہلے ایم آئی ایم اور ہرش وردھن جادھو میں ایک وائرل ویڈیو کو لیکر زبانی جنگ چلی اور اب شیو سینا کے امیدوار چندر ا کانت کھیرے نے بی جے پی کے ریاستی صدر اور جالنہ سے لوک سبھا امیدوار راﺅ صاحب دانوے پر الزام لگاتے ہو ئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ و مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو شکایت کی ہے کہ دانوے نے کھیرے کے لئے تشہیر میں نہ حصہ لیا اور نہ ہی محنت کی بلکہ انہوں نے کھیرے کے خلاف کام کر مخالف میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ان کے داماد ہرش وردھن جادھو کو جتانے کے لئے کاروائیاں کی ہیں۔ کھیرے نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دانوے نے میری پیٹھ میں چھرا مارا ہے۔

کھیرے کے ان الزامات کے جواب میں بی جے پی کے ترجمان کیشو اوپادھیائے نے کہا کہ یہ تمام الزامات غلط ہیں۔ بی جے پی ریاستی صدر بشمول تمام کیڈر نے کھیرے کی جیت کے لئے کوششیں کی ہیں۔

واضح ہو کہ 23 اپریل کو ہوئی اورنگ آباد میں ووٹنگ چہار رخی رہی ہے جس میں شیو سینا۔ بی جے پی سے چندر کانت کھیرے، کانگریس این سی پی سے سبھاش جھامبڑ، ونچت بہوجن اگھاڑی و ایم آئی ایم سے امتیاز جلیل اور آزاد امیدوار ہرش وردھن جادھو شامل ہیں۔ اور ووٹنگ کے بعد کسی کے بھی جیتنے کے واضح کے نشانات نہیں آرہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!