Published From Aurangabad & Buldhana

دانتے واڑ ہ تصادم : 8 4 خواتین نکسلیوں سمیت 8نکسلی ہلاک

دانتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 4 خواتین نکسلیوں سمیت 8نکسلی مارے گئے۔مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔بستر پولیس سپرنٹنڈنٹ وویکا نند سنہا نے یو این آئی کو بتایا کہ آئندہ 25 جولائی دانتے واڑہ ضلع میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے مجوزہ پروگرام کے مدنظر جنوبی بستر علاقہ میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں خصوصی دستہ اور ضلع ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم بیلاڈیلا کی پہاڑیوں پر گشت کررہی تھی ۔ گشت میں شامل آج جب دانتے واڑہ اور بیجا پور کے سرحدی تمنار جنگل کے پاس پہنچے تو نکسلیوں نے جوانوں کی آہٹ سن کر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔

انہوں نے بتایاکہ دونوں جانب سے تقریباً آدھے گھنٹے تک گولی باری ہوتی رہی جس میں چار خواتین سمیت 8 نکسلی مارے گئے۔ ان کے پاس سے 8 جدید ہتھیار برآمد کئے گئے جس میں دو انساس ، دو 303 ، دو 315 رائفل، ایک پین گین اور ایک 12 بور کی بندوق شامل ہے۔

انہوں نے بتایاکہ نکسلیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ مارے گئے نکسلیوں کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!