Published From Aurangabad & Buldhana

دابھولکر قتل معاملہ: قتل کے لئے آندورے کو بندوق امول کالے نے دی تھی: CBI

جانچ کے اہم موڑ پر پریس کانفرنس لینے پر ہائی کورٹ کی جانب سے پولس کو پھٹکار

اورنگ آباد: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) نے کل عدالت میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ بندوق جو پولس کودابھولکر کے مبینہ قاتل سچن آندورے کے پاس سے ملی تھی اسے وہ امول کالے نے دی تھی۔ امول کالے وہی ہے جسے کرناٹک کی صحافی گوری لنکیش کے قتل کا اہم ملزم مانا جارہا ہے۔ واضح ہوکہ CBIکی درخواست پر مجسٹریٹ ایم ایس سے سید نے کالے کو 14ستمبر تک CBIکی کسٹڈی میں دے دیا ہے۔

سی بی آئی کو شک ہے کہ نریندر دابھولکر کے قتل میں بھی کلیدی ملزم کالے ہی ہے اس لئے کہ اسی نے وہ پستول مہیاء کروائی تھی۔سی بی آئی کاؤنسل وجئے کمار ڈھاکنے نے عدالت میں کہا کہ کالے نے سچن آندورے سے اورنگ آباد کی ہوٹل میں ملاقات کی تھی۔ کالے نے ہی آندورے کو پستول دی تھی جس کا استعمال دابھولکر کو قتل کرنے میں ہوا تھا۔مزید تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ آندورے نے ہی اپنے بہنوئی شبھم سرالے کے پاس وہ پستول رکھائی تھی۔وہ پستول سی بی آئی اور مہارشٹرATSکے چھاپوں میں سرالے کے دوست روہت ریگے کے گھر سے بر آمد ہوئی تھی۔ تفتیش کی کاروائی میں سی بی آئی پچھلے جمعہ کو سچن آندورے کو اوم کریشور مندر کے قریب اس مقام پر لے کر گئی تھی جہاں پر دابھولکر کا قتل ہوا تھا۔

دوسری جانب خصوصی تفتیشی ٹیم اور سی بی آئی کی جانب سے اس پورے میں معاملہ میں میڈیا سے بات کرنے پر سخت ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ابھی اہم مرحلہ پر ہے اور ہمیں لوگوں کو اطلاع کر پہلے سے چوکنا نہیں کرنا چاہیے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!