Published From Aurangabad & Buldhana

خواتین کرکٹ :پہلے ٹی 20 میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی

پوچیفسٹروم: کپتان متالی راج (ناٹ آؤٹ 54) کی شاندار نصف سنچری سے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں منگل کو سات وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 164 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن ہندستان نے 18.5 اوور میں تین وکٹ پر 168 رنز بنا کر آسان جیت حاصل کر لی۔ پلیئر آف دی میچ متالی نے 48 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔کپتان نے ایک اینڈ سنبھال کر کھیلتے ہوئے ہندستان کو جیت کی منزل پر پہنچا کر ہی دم لیا۔سمرتی مدھانا نے محض 15 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے اڑاتے ہوئے 28 رن بنائے ۔ جمیمہ روڈرگس نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 اور ویدا کرشنامورتی نے 22 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 37 رنز بنائے ۔متالی اور ویدا نے چوتھے وکٹ کے لئے 52 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری کی۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے لئے ڈین وان نکرک نے 38، مگنون ڈو پریز نے 31 اور کلو ٹراین نے ناٹ آؤٹ 32 رن بنائے ۔ہندوستان کی طرف سے انوجا پاٹل نے 23 رن پر دو وکٹ لئے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!