Published From Aurangabad & Buldhana

خرم مرادؒ کے فرزند اور لاہور کی نجی یونیورسٹی کے بانی چیئرمین حسن صہیب مراد جاں بحق،بیٹا ابراہیم مراد شدید زخمی

لاہور: لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے بانی چیئرمین حسن صہیب مرادپاکستان میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔وہ جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور کعبہ کی توسیع میں شامل رہے انجئنیرخرم مراد کے فرزند تھے۔پاکستان کی بڑی شخصیتوں نے حسن صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جب کہ ڈاکٹر حسن کے صاحبزادے ابراہیم مراد اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ واضح ہوکہ صہیب مراد ایک نے لاہور میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کی تھی۔ وہ ایک ماہر تعلیم کے طور پر بھی جانے جاتے تھے اور جمعیت طلباء کے ناظم بھی رہے۔ ادارہ ایشیاء ایکسپریس کے ڈائریکٹر و سیکریٹری جنرل مسلم مجلس مشاورت مجتبیٰ فاروق صاحب اپنے دونوں دورے پاکستان میں ان سے ملے تھے۔ موصوف نے انکا استقبال ایسا کیا تھا جیسے کوئی گورنر آئے ہوں۔ انکے کے مطابق صہیب مراد اپنے والد کی طرح صالح طبیعت و ہونہار تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!