Published From Aurangabad & Buldhana

حیدر آباد : کلینڈر پر سلمان رشدی کی تصویر ، مسلمانوں کا شدید ناراضگی کا اظہار، پرائیویٹ اسپتال نے کی معذرت

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال کی جانب سے نئے سال کے موقع پر جاری کردہ کلینڈر پر سلمان رشدی کی تصویر کے ساتھ اس کے ایک قول کو شائع کیا گیا تھا جس پر حیدرآباد کے مسلمانوں نے اسپتال کی اس حرکت کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں نے اس کلینڈر کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی۔بتایا گیا ہے کہ شہر کے اس اسپتال کی طرف سے یہ کلینڈر شائع کیا گیا تھا جس میں سلمان رشدی کی تصویر اور قول کو جنوری کے پیج پر شائع کیا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کو جب مسلمانوں کی تشویش اور ناراضگی کا پتہ چلا تو اس نے مسلمانوں سے غیرمشروط معذرت خواہی کرتے ہوئے اسے غیر ارادی غلطی قرار دیا اور یقین دہانی کروائی کہ کلینڈر سے دستبرداری اختیار کر لی جائے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!