Published From Aurangabad & Buldhana

حیدرآباد انکاؤنٹر میں ہلاک ملزمین کے ارکان خاندان کو خفیہ مقام پر منتقل کیا گیا

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے ملزمین کے ارکان خاندان کو پولس نے ہفتہ کی شب خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق معاملہ کے ملزم نمبر ایک محمد عارف کے والد حسین، ملزم نمبر دو شیوا کے والد بی راجو، ملزم نمبر تین نوین کی ماں لکشمی اور ملزم نمبر چار چنا کیشولو کے والد کورپا کو پولس نے ان کے مکانات سے لے جا کر کسی خفیہ مقام پر رکھا ہے۔

ادھر، ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق انکاونٹر میں ہلاک ملزمین کی لاشوں کو محبوب نگر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!