Published From Aurangabad & Buldhana

حملوں کے خلاف گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹرس نے روکا کام کاج

اورنگ آباد:۔ گھاٹی اسپتال میں ایک رہائشی ڈاکٹر کے ساتھ مریض کے گھر والوں کی جانب سے بدسلوکی اور ہاتا پائی کیے جانے کے خلاف آج گھاٹی اسپتال کے تمام ڈاکٹرس کام کاج چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ ابھی ڈاکٹرس کی جانب کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک مریض کے ساتھ تقریباً 40لوگ آئے تھے جسے جگر کی پیماری تھی۔ جب وہاں پر موجود ذمہ دار ڈاکٹر نے ساتھ آئے لوگوں کو ایمرجنسی وارڈ سے باہر رکنے کے لئے کہا تو ان لوگوں نے اس ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور بد سلوکی کی ۔ جب دیگر ڈاکٹرس کو اس کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے انتظامیہ سے پولس میں شکایت کرنے کا مطالبہ کیا اور سب نے کام کرنا بند کردیا۔
ڈاکٹرس کے اس کام بند کرنے کی وجہ سے مراٹھواڑہ بھر سے آنے والے مریضوں کو بہت پریشانی کا سامنہ جھیلنا پڑ رہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!