Published From Aurangabad & Buldhana

حج 2018 : بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی ، پولیس نے شروع کی جانچ

مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔

بنگلورو : مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقمحاصل کی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔

ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ عازمیں حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بُکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے ، لیکن لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!