Published From Aurangabad & Buldhana

جیک ماکی سبکدوشی سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر غلط

چین کے سب سے امیر آدمی اور علی بابا کمپنی کے چیرمن جیک ما سے متعلق مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک انٹرویو کے عنوان سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی سے سبکدوشی اختیار کررہے ہیں۔ جیک نے آن لائن خرید و فروخت کی دنیا میں علی بابا نامی کمپنی کو 1999میں قائم کیا تھا۔ جس کے بعد اس کمپنی کی آج قیمت 420بلین ڈالر ہے۔ سابق میں انگریزی کے استاد رہے جیک ما کی ذاتی دولت تقریباً 40بلین ڈالر ہے۔

نیویارک ٹائمز کے دعوی ٰکے مطابق جیک ما کے بعد کمپنی کی باگ دوڑ کمپنی کے موجودہ CEOڈینئیل زھانگ سنبھالیں گے۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ کل یعنی پیرکو جیک کا 54واں جنم دن اور چین کا یوم اساتذہ ہے جس دن وہ سبکدوشی اختیار کریں گے۔لیکن اس پوری خبر سے متعلق علی باباکمپنی کے ترجمان نے چینی اخبار ساؤتھ چائینا مارننگ کو بتایا ہیکہ فی الحال جیک استعفیٰ نہیں دینے والے ہیں۔بلکہ وہ اپنی سبکدوشی سے متعلق ایک منصوبہ بنائیں گے اور اس کے مطابق عمل کریں گے۔
لیکن دوسری جانب سبکدوشی کے بعد جیک کا منصوبہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!