Published From Aurangabad & Buldhana

جھارکھنڈ میں جانور چوری کے شک میں دو افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل ، مہاراشٹر میں بھی بھیڑ نے لی دو لوگوں کی جان

جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں مشتعل گاوں والے کے ذریعہ جانور کی چوری کے شک میں دو افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دللو گاوں کے رہنےو الے دو افراد کی بھیڑ نے اتنی بے رحمی سے پٹائی کی کہ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ گاوں والوں نے دونوں پر بھینس چرانے کا الزام لگایا ہے ۔

گوڈا ضلع کے ایس پی راجیو کمار سنگھ کے مطابق گاوں والوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے چوری کی بھینسوں کو ان دونوں کے یہاں سے برآمد کیا ۔ پولیس کے مطابق اس معاملہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایس پی کے مطابق مقتولین کے خلاف اس سے پہلے بھی جانور کی چوری کا معاملہ درج ہوچکا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ پورے معاملہ میں اب تک دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ پہلا کیس بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل اور دوسرا کیس جانور چوری کا درج کیا گیا ہے۔ فی الحال جانچ جاری ہے۔

ادھر مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی دو لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اورنگ آباد میں وہاٹس ایپ پر فرضی میسیج کے ذریعہ پہلے جانور کے قتل کی افواہ پھیلائی گئی ، جس کے بعد مشتعل بھیڑ نے دو افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ مار پیٹ میں سات افراد کے زخمی بھی ہونے کی خبر ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تقریبا 1500 لوگوں نے ایک ساتھ 9 لوگوں پر حملہ کردیا ۔ بھیڑ کی پٹائی میں دوافراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ معاملہ گزشتہ جمعہ کا بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں 400 افراد کے خلاف قتل اور قتل کی کوشش کا کیس درج کیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے اب تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!