Published From Aurangabad & Buldhana

جھارکھنڈ: عوامی استعمال کے لئے لی گئی زمین بنگلہ دیش کو بجلی مہیاء کروانے کے لئے استعمال کررہے ہیں ا ڈانی

اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی پاور لمیٹیڈ جو کہ جھارکھنڈ کے گوڈا علاقہ میں کوئلہ کے ذریعہ تقریباً 1600میگاواٹ بجلی تیار کرتی ہے۔ اپنی نے طئے کیا ہیکہ وہ اس پلانٹ کے ذریعہ تیار کی جانی والی مکمل بجلی بنگلہ دیش کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اور اسکی صرف 25%بجلی ہی جھارکھنڈ کو دی جائیگی جو دوسرے پروجیکٹ کے ذریعہ مہیاء کی جائیگی جس کی تفصیلات ابھی پتہ نہیں چلی ہے۔

اڈانی گروپ کی سوشل امپیکٹ رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ کے لئے 1214ایکر زمین اور10کلومیٹر کے نجی ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے اضافی74ایکر مین درکار ہے۔ 2016میں جھارکھنڈ کی اینرجی پالیسی میں تبدیلی کی گئی تھی جس میں کمپنی کو موجود سے 25%زیادہ قیمت وصولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسکرول ڈاٹ ان کے مطابق ریاستی حکومت اڈانی حکومت کے لئے کسانوں سے زبردستی زمینیں حاصل کررہی ہے۔پروجیکٹ کے لئے درکار 1214ایکر میں سے اب تک 174.84ایکر زمین قبضہ میں لے چکی ہے۔زمین حاصل کرنے کے لئے ’عوامی مقصد ‘ بتایا گیاہے۔2013کے زمین کے بدلے معاوضہ کے قانون کے مطابق عوامی مقصد کے لئے بھی اگر زمین لینا ہوتو کم از کم 80%زمین مالکان کی اجازت لینا لازمی ہے جو کہ اس معاملہ میں نہیں لیا گیا۔پروجیکٹ کے مطابق اس کے لئے حاصل کی جانے والی زمین کے 841گاؤں کے 5339لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑیگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!