Published From Aurangabad & Buldhana

جھارکھنڈ : حج کرایہ میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ ، عازمین حج شدید پریشان ، قرض لینے تک کی نوبت

رانچی : ایک طرف جہاں اقلیتی امور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی حج سفر کے سستا ہونے کا دعوی کررہے ہیں ، وہیں دوسری طرف جھارکھنڈ کے عازمین کرایہ میں بھاری اضافہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان عازمین کے مطابق ایک عازم کے سفر حج کے کرایہ میں تقریبا 35 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس وجہ کر دوسری قسط کی رقم جمع کرنے کیلئے اپنے رشتہ داروں تک سے قرض لینے کی نوبت آگئی ہے ۔

ریاستی حج کمیٹی کے ملازمین کے مطابق گرین کیٹیگری میں رانچی سے روانہ ہونے والے ایک عازم حج کا کل خرچ 2 لاکھ85 ہزار جبکہ عزیزیہ کے لئے کل خرچ 2 لا کھ 51 ہزار روپیے ہے ۔ وہیں کولکاتہ سے گرین کیٹیگری میں روانہ ہونے والے ریاست کے ایک عازم کا خرچ 2 لاکھ 70 ہزار جبکہ عزیزیہ کے لئے 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!