Published From Aurangabad & Buldhana

جنو بی افریقی تیز گیند باز کگیسو ربا ڈا پر دو مقابلوں کی پابندی

پورٹ الزبتھ: 22 سالہ جنوبی افریقی نوجوان تیز گیند باز کگیسو رباڈا اب دو مقابلوں کے لئے ٹیم میں نظر نہیں آئے گے۔سینٹ جارج پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو کندھا مارنے کے بعد مشکل میں پڑے رباڈا پر آئی سی سی نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے انہیں دو ٹیسٹ مقابلوں کیلئے معطل کردیا ہے۔آئی سی سی نے سخت کارروائی کی اور مقابلے میں ان کے رویے کے لئے سطح 2 چارجز کے الزام میں رباڈا کو ملزم پایا ۔ رباڈا کا اکاؤنٹ پہلے سے ہی پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس تھے۔ اب 3 پوائنٹس اور جڑ جانے کے بعد ان کے کل 8 ڈی ۔ میرٹ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے، وہ ابھی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوگے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!