Published From Aurangabad & Buldhana

جنوبی افریقہ دورہ : ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، طویل عرصہ بعد سریش رینا کی واپسی

ئی دہلی : جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا یہ سیریز کھیلے گی ۔ جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔ طویل عرصہ سے ٹیم انڈیا سے باہر سریش رینا کی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں وراٹ کوہلی ( کپتان ) روہت شرما ( نائب کپتان ) شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، سریش رینا ، ایم ایس دھونی ( وکٹ کیپر) دنیش کارتک ، ہاردک پانڈیا ، منیش پانڈے ، چہل ، اکشر پٹیل ، کلدیپ یادو ، بھونیشور کمار ، جسپریت بمراہ ، جے دیو انادکٹ اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!