Published From Aurangabad & Buldhana

جموں ۔ کشمیر : سوپور میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، 1 جوان شہید،1شہری کی موت

سری نگر : جموں وکشمیر کے سوپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ اس میں سی آر پی ایف 179 بٹالین کے ہیڈ کانسٹبل شہید ہو گئے ہیں، جبکہ گولی لگنے سے ایک شہری کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر گشتی پارٹی پر حملہ کیا ہے جس میں تین جوان اور ایک شہری سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بدھ کو صبح سی آر پی ایف کی ایک پارٹی گشت پر نکلی تھی۔ اس دوران ریبن علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی پر اچانک فائرنگ ہونے لگی۔ ہندستانی جوان بھی اس کا منھ توڑ جواب دے رہے ہین۔ اب تک دو جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی فورسیز کی اضافی ٹکڑی بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔


اے این آئی کی خبر کے مطابق، اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین جوان اور ایک شہری کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سبھی کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسیز پر حملے کا چھ دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو اننت ناگ کے بجبہڑا میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ ہوا تھا۔ اس میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ وہیں، ایک پانچ سال کے ایک بچے کی موت ہو گئی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!