Published From Aurangabad & Buldhana

جموں کشمیر:علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی بیٹی نے کیا 12ویں میں ٹاپ،ملے 97.8فیصد نمبر

جموں کشمیر میں سما شبیر شاہ نے سی ایس ای بورڈ کے بارہویں کےامتحان میں ٹاپ کیا ہے۔انہوں نے بورڈ امتحان میں 97۔8 فیصدی نمبر حاصل ہوئے ہیں۔سما کے والد شبیر شاہ جموں کشمیر کےجولائی 2017 سے دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔حوالہ معاملے میں انہیں جولائی 2017 میں گرفتار کیا گیا تھاسما نے جموں کشمیر کے دہلی پبلک اسکول( ڈی پی ایس )اٹھواجن سے اس سال 12 ویں بورڈ کے امتحان دئے تھے اور انہیں پوری ریاست میں سب سے زیادہ نمبر ملے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں سما نے بتایا کہ والد کے جیل میں ہونے کی وجہ سے وہ پڑھائی پر زیادہ دھیاننہیں دے پائیں۔جموں کشمیر میں ڈی پی ایس اٹھواجن نے سی بی ایس ای سے متعلق سارے اسکول کو پچھاڑ دیا ہے۔اس سال ڈی پی ایس کا پاس فیصد 9905 فیصدی رہا ۔

ڈی پی ایس سری نگر کے پروفیسر وائس چانسلر چیئرمیں وجے گھر کے مطابق ان کے اسکول کے 160 اسٹوڈینٹ کو 80 فیصدی سے زیادہ نمبر ملے ہیں۔اسکول انتظامیہ نے پاس ہونے والے سبھی طلبا کو مبارکباد پیش کی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!