Published From Aurangabad & Buldhana

جموں و کشمیر میں عمر عبدللہ کانگریس سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ، مگر رکھی یہ بڑی شرط

لوک سبھا انتخابات 2019 کا بگل بچ چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ تاریخوں کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ہی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد ، سیٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔

اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کر عمر عبداللہ نے بڑا بیان دیا ہے ۔ عمرعبداللہ نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی کو کانگریس کی جانب سے اتحاد کی تجویز موصول ہوئی ہے ۔

کانگریس کے ساتھ اتحاد پر این سی لیڈر عمر عبداللہ نے صاف کردیا کہ اگر اتحاد ہوتا ہے تو کشمیر وادی کی تینوں سیٹ پرنیشنل کانفرنس کا امیدوار ہوگا ۔ اگر یہ انہیں پسند ہے تو ہم باقی سیٹوں پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!