Published From Aurangabad & Buldhana

جلگاؤں GIOکی جانب سے ’’ یوم حیا ‘‘ منایا گیا

جلگاؤں( سید ذوالفقار) GIo(گرلس اسلامک آرگنائزیشن ) کی جانب سے ۱۴؍ فروری کو ویلنٹائن ڈے کی مخالفت میں ’’ یوم حیا‘‘ منایا گیا۔ جس میں جی آئی او جلگاؤں نےS SIGNATURE BOARDلگائے ۔اسی کے ساتھ پمفلٹ اور مراٹھی کتابیں بھی تقسیم کی ۔ جی آئی او کا ویلنٹائن ڈے کی مخالفت میں ’’ یوم حیا‘‘ منانے کا مقصد اس دن ہونے والی برائیوں (جیسے بے حیائی ،فحاشی رسوانی ،ذلت ،نوجوان لڑکے لڑکیوں کی آزادانہ پارٹیز میں چھیڑ چھاڑ وغیرہ)سے سماج کوپاک کرناہے۔اور ایک صالح معاشرہ قائم کرناہے۔ جی آئی او مسلم طالبات میں اسلام کا صحیح تصور قائم کرنا چاہتی ہے۔ اور زمین پراللہ کے دین کو قائم کرنا چاہتی ہیں۔یہی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا سرگرمی انجام دی گئی ہے۔جس کے نتائج اچھے رہے۔اور بڑی تعداد نے Sigantureکرکے جی آئی او کے اس پیغام کو سراہا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!