Published From Aurangabad & Buldhana

جلگاؤں: شہر ی مسائل سے پریشان نوجوانوں کی میونسپل کمشنر سے ملاقات


جلگاؤں( نامہ نگار)یہاں بڑھتے ہوئے شہری مسائل سے پریشان نوجوانوں نے ایک وفد کی شکل میں میونسپل کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں درجنو ں صفحات پر مشتمل شکایتی مکتوب دے کر مسائل کے حل کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ میونسپل انتظامیہ کو متنبہ بھی کیا کہ اگر عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو جمہوری طریقہ اختیا کرکے احتجاج کیا جائیگا اور ضرورت پڑنے پر سکت قدم بھی اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں شہری انتظامیہ پر تساہلی برتنے کا الزام لگایا جا رہاہے۔ پچھلے ایک دو ماہ کے دوران تین الگ الگ مقامات پر پائپ لائن پھوٹ جانے سے پانی سپلائی نظام متاثر ہو رہاہے۔اسی طرح شہر کا دوسرا بڑا مسئلہ آوارکتوں کو ٹھکانے لگانے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مسلم اکثریتی علاقے سمیت شہر بھر میں چوک چوراہوں پرکچرے کے انبار خستہ حال سڑکوں ،نلوں کے ذریعے پینے کے پانی کے بے ترتیب اوقات میں پانی کی سپلائی جیسے بنیاد ی مسائل پرمسلم نوجوانوں اور سماجی کا رکن راغب جاگیر دار نے شہر کے ماسٹر کالونی، اقصیٰ نگر، دتہ نگر،رام نگر ،گنیش پوری،اقبال کالونی ،الماس کالونی، سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے عوام کی تحریر ی شکایتیں موصول کی۔ ان تمام شکایتوں کو یکجا کرکے بروز پر کو ایک وفد کی شکل میں میونسپل کا رپوریشن پہنچ کر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد ان شکایتوں کے ازالے کے اقدامات کئے جائیں اور آوارہ کتوں کو فوری طورپرٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے۔ بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!