Published From Aurangabad & Buldhana

جعلی نوٹوں کے معاملہ میں چار گرفتار

اورنگ آباد:۔ شہر پولس کے خصوصی دستہ نے آج کیناٹ مارکیٹ میں جال بچھا کر چار لوگوں کو 500روپئے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس کو ان لوگوں پر پہلے ہی سے شک تھا ۔
پولس نے جن چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں نارئے گاؤں کے افسر پٹھان کا نام شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق افسر کا قریبی تعلق موکند واڑی پولس حدود میں موجودچندو پہلوان کے اور بیگم پورہ پولس کی حدود میں جاری جوا اڈّوں سے ہے ۔شروعاتی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ افسر جو کہ پولس ریکارڈ میں پہلے ہی سے مجرم ہے وہ سابقہ 4مہینوں سے ان جوے کے اڈوں کے ذریعہ 500روپئے کے نقلی نوٹ پھیلا رہا تھا۔
نائب پولس کمشنر راہل شری رامے نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہم نے اس جگہ پر چھاپا مار کر پرنٹنگ مشین، کمپیوٹر، ا سکینر اوردیگر چیزوں کو قبضہ میں لے لیا ہے جس سے وہ نقلی نوٹ چھاپا کرتا تھا۔‘‘

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!