Published From Aurangabad & Buldhana

جعلساز کو فون پر بتائی بنک اکاؤنٹ تفصیلات ، خاتون نے گنوائے 7لاکھ روپئے

ممبئی:۔ نئی ممبئی کی 40سالہ خاتون آن لائن بنکنگ سیکھنے کے عمل میں 7لاکھ روپئے کا نقصان کرلیا۔
نیرول کی تسنیم مذکر مودک کو ایک جعلساز نے آن لائن بنکنگ شروع کرانے کو لیکر 7لاکھ روپئے کا دھوکا دیدیا ہے۔ یہ تب ہوا جب تسنیم نے خود کو بنک کا افسر دکھارہے آدمی کے ساتھ One Time Password (OTP )ایک ہفتے کے دوران 28
مرتبہ بتایا ۔جسکا استعمال کر کے اس آدمی نے تسنیم کے 7لاکھ روپئے لوٹ لیے۔
تسنیم نے پولس میں شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ اسے آن لائن بنکنگ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھااوراس کو سیکھانے کے لئے جوآدمی خود کو بنک افسر دکھا رہا تھا اس پر شک نہیں ہوا۔ جعلسازی کا یہ واقعہ 17؍مئی سے 23؍مئی کے درمیان واقع ہوا۔ جس میں بار بار فون کر جعلساز نے OTPمانگا اور تسنیم کے 7.20لاکھ روپئے لوٹ لئے۔
تفصیلات کے مطابق تسنیم کو 17؍مئی کو ایک فون آیا ۔

فون کرنے والے نے خود کو بنک افسر ظاہر کیا ۔ فون کرنے والے نے تسنیم کو بتایا کہ اسکا بنک کارڈ بند ہوگیا ہے اور اسے دوبارہ شروع کرنے کے لئے کارڈ کی تفصیلات مانگی۔
تسنیم نے ساری تفصیلات اس بنک افسر کو دیدی ۔جسکا استعمال کر اس جعلساز نے ایک ہفتہ میں تسنیم کے بنک اکاؤنٹ سے 6,98,973روپئے لوٹ لئے۔ جعلساز نے ان پیسوں کو کلکتہ، ممبئی، نوئیڈا، گروگرام اور بنگلور سے نکالے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!