Published From Aurangabad & Buldhana

جسٹس گوگوئی ہونگے سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس، 3اکتوبر کو ہوگی حلف برداری

نئی دہلی:۔وزارت قانون نے موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشراسے حفظ مراتب کے تحت اگلے چیف جسٹس آف انڈیا کے لئے نام دینے کو کہا تھاجس کے جواب میں جسٹس مشرا نے جسٹس رنجن گوگوئی کے نام کی سفارش کی ہے۔واضح ہو کہ چیف جسٹس دیپک مشرا 2؍اکتوبر کو اپنی خدمات سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

جسٹس مشرا کی سفارش کے بعد جسٹس گوگوئی کا چیف جسٹس بننا تقریباً طے مانا جارہا ہے۔دراصل سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جاتا ہے اور سینئرٹی کے حساب سے وہ جسٹس رنجن گوگوئی ہیں۔ جسٹس رنجن گوگوئی آسام کے رہنے والے ہیں، انہوں نے 1978میں وکالت شروع کی تھی۔ 28؍فروری 2001کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔ 2011میں وہ بنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے تھے۔اس کے بعد 2012میں وہ سپریم کورٹ میں جج کے طور پر آئے تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس گوگوئی کے والد کیشب چندرگوگوئی آسام کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

سابق میں سپریم کورٹ کے جن ججوں نے موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف آواز اٹھائے تھے ان میں جسٹس گوگوئی بھی شامل تھے۔جسٹس گوگوئی کے علاوہ جسٹس چملیشور، جسٹس مدن لوکور اور جسٹس کورین جوزیف بھی شامل تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!