Published From Aurangabad & Buldhana

جدہ اور مکہ میں گردو غبار سے شہریان پریشان

مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ ریجن میں آنے والا گرد و غبار کا طوفان منگل کے دن بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات پہلے ہی طوفان کے منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تھی۔ادھر وزارت تعلیم کی جانب سے جدہ کے تمام اسکولوں میں تعطیل کرو ا دی گئی تاہم جدہ میں پروازیں متاثر نہیں ہوئیں البتہ مارکیٹوں میں لوگوں کی آمد ورفت نہ ہونے کے برابر رہی۔جدہ میں صبح۱۰ بجے کے بعد موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گرد وغبار کے بادل شہر کے شمالی علاقے سے شروع ہوئے اور شہر پر چھاگئے۔ شہر کے مرکزی علاقے میں گرد وغبار کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔بلد اور باب الشریف کی روایتی مارکیٹوں میں بیشتردکانیں دن بھر گرد وغبار کی وجہ سے بند رہیں جہاں کاروبار شدید متاثر ہوا۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان ترکی الذیب نے جاری بیان میں کہا کہ موسم کی شدید خرابی کے باوجود پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!