Published From Aurangabad & Buldhana

جالنہ: انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (ICT)کا مراٹھواڑہ سینٹر جالنہ میں

جالنہ: وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیویندر فرنویس نے ملک کے مشہور تعلیمی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (ICT) کے سینٹر کی سنگ بنیاد جالنہ شہر میں ڈالی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کی ترقی کے لئے مرکز خصوصی توجہ کرنے تیار ہے۔
ICTجو کہ کیمیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں ریسرچ کرنے والی یونیورسٹی ہے اور ممبئی میں واقع ہے۔ فرنویس نے اس موقع پر کہا کہICTکے سینٹر کی سنگ بنیاد ڈال کر ریاستی حکومت نے اپنے کیے وعدوں میں ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ اس سینٹر کی وجہ سے مراٹھواڑہ کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ ICTکے جالنہ میں آنے کے بعد اورنگ آباد اور جالنہ کی صنعتوں کو بہت مدد ملے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!