Published From Aurangabad & Buldhana

ثہریت ترمیمی قانون پر جے ڈی یو کے نائب صدر پر شانت کشور کے استعفی کی پیشکش کو نتیش کمار نے ٹھکرایا

پٹنہ: شہریت قانون پراختلاف کے دوران جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی نائب صدر اورانتخابی پالیسی ساز پرشانت کشورنے ہفتہ کو وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات میں انہوں نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی، لیکن نتیش کمارنے ان کے استعفیٰ کی پیشکش کومسترد کردیا۔


وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کرنے کے بعد پرشانت کشورنےکہا کہ ہم اپنے موقف پراب بھی قائم ہیں۔ پارٹی میں ہرکوئی کیا بولتا ہے، ہم اس کا جواب نہیں دیں گے۔ شہریت قانون (سٹیزن شپ ایکٹ) اوراین آرسی اگرایک ساتھ نافذ ہوتا ہے تو یہ بے حد خطرناک ہے۔

این آرسی کے خلاف ہیں نتیش کمار: پرشانت کشور
پی کے نام سے مشہورجے ڈی یوکے قومی نائب صدرپرشانت کشورنے کہا، ‘وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کے دورسرے لیڈروں کے تبصرہ سے فکرمند نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ این آرسی کے خلاف ہیں۔ شہریت قانون کواین آرسی سے اگرجوڑا جائے گا توگڑبڑہوگا’۔


جے ڈی یونے دونوں ایوان میں کی حمایت
واضح رہے کہ جے ڈی یونے شہریت ترمیمی بل کی دونوں ایوانوں میں کھل کرحمایت کی اورحمایت میں ووٹنگ بھی کی۔ جے ڈی یوکے اس موقف کی مخالفت بھی ہوئی۔ جے ڈی یو کے قومی نائب صدرپرشانت کشور، ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی، ایم ایل اے مجاہد عالم کے ساتھ پارٹی کے سینئرلیڈروں غلام غوث اورپون ورما نے بھی مخالفت کی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ اگران لیڈروں کے بیان ایسے ہی آتے رہے توان پرکبھی بھی کارروائی ممکن ہے۔

جن کوپارٹی سے جانا ہیں جائیں: آرسی پی سنگھ
وہیں جمعہ کو راجیہ سبھا میں جے ڈی یوکے قانون سازپارٹی کے لیڈراورپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آرسی پی سنگھ نے پرشانت کشورکوآڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے پرشانت کشورپرتنقید کرتے ہوئےکہا تھا کہ جس کو پارٹی سے جانا ہے، چلا جائے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارکےقریبی مانے جانے والےآرسی پی سنگھ نےکہا ‘پرشانت کشورکی اپنی کوئی زمین نہیں ہے۔ پرشانت کشورنے پارٹی کےلئے آج تک کیا کیا؟ آج تک ایک بھی رکن نہیں بنایا، جنہیں پارٹی سےجانا ہے، جائے’۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!